پیاز کے چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں،جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی

ہماری ویب  |  Nov 25, 2019

آپ نے پیاز کی افادیت کے بارے میں یقیناًسن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے چھلکے بھی انتہائی مفید ہیں۔ان کے استعمال سے آپ کئی طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس،موٹاپے،کینسر اور معدے کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں۔ان میں موجود وٹامن اے،سی اور ای کی وجہ سے جہاں یہ وٹامن کی کمی کو پورا کرتا ہے وہیں یہ فائبر،فلیونائڈس اور انٹی آکسیڈینٹس سے بھی بھرپور ہے۔

آئیے آپ کو ان کے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔


پرسکون نیند کے لئے


پرسکون نیند کے لئے پیاز کے چھلکے کو کسی جار میں ڈالیں اور اس پر ابلتا ہواپانی ڈالیں۔اس پانی کو 15منٹ تک پڑا رہنے دیں اور نیم گرم ہونے پر چائے کی طرح پی جائیں۔

اس کی وجہ سے آپ کو رات کی نیند میں سکون ملے گا اور بے چینی دور ہوگی۔

جلد کے لئے

جلد کے لئے اگر آپ کو جلد کی تکلیف ہے تو پیاز کے چھلکے کو اس پر ملنے سے یہ تکلیف کم ہوگی۔پیاز کے چھلکے میں موجود انٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے آپ کی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔


بالوں کے لئے

بالوں کے لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ ااپکے بال نرم وملائم ہوں تو پیاز کے چھلکوں کو پانی میں ابالیں اور اس پانی سے سر کو دھوئیں۔ایک بار کے استعمال ہی سے آپ کے سر کے بال نرم وملائم ہوجائیں گے۔

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے پیاز کے چھلکوں میں ’کیورسٹین‘پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کے لیول کوکنٹرول میں رکھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معتدل رکھتی ہے۔چھلکوںکو گرم پانی میں ہلکا سا ابالیں اور شہد کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے یہ آپ کے جسم کو تقویت دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More