ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تصویر سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Dec 11, 2017

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، جس کے بعد ان کی شادی کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فینو چیتو پر آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات بھی اٹلی میں ہوئیں ۔ شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک تھے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی دونوں کی تصویر نے اس خبر کی بالآکر تصدیق بھی کر دی ہے، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق گردش کرنیوالی مختلف افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More