ہماری ویب | Dec 04, 2017
ممبئی:پروگرام" بوگی وگی "سے شہرت حاصل کرنے والے معروف بھارتی اداکار جاوید جعفری ایک عرصے سے انڈسٹری سے غائب تھے لیکن اب اداکار نے اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔اداکار کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی ہلچل مچادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق54 سالہ اداکارجاوید جعفری نے خود کو مکمل تبدیل کر لیا ہے ان کے مداح اداکار کی نئی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں ۔
جاوید جعفری نے ڈانس شو " بوگی وگی "کے ذریعے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ٹی وی پر دھوم مچانے کے بعد اداکار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوایا تھا۔ اداکار نے زیادہ تر کامیڈی رول کیے تھے اور اداکار کی بہتریں اداکاری کی وجہ سے اداکارنے اپنے مداحوں کے دل میں بہت جلد جگہ بنا لی تھی۔
یاد رہے کہ اداکار آج کل نیویارک میں موجود ہیں ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More