ہماری ویب | Oct 30, 2017
ممبئی: کنگ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی بیٹی کچھ عرصہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں مگر ان کی حالیہ تصاویر نے تو ساری انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے اور سب یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ملائکہ اروڑا اور سہانا خان میں سے گولڈن گرل کون ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں مغربی تہوارہالووین کی پارٹی منعقد کی جس میں متعدد سٹارز کو مدعو کیا گیا، محفل میں بہت سی حسینائیں موجود تھیں مگر شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ کہنا جھوٹ نہ ہوگا کہ ساری محفل کی نظریں سہانا خان پر ہی ٹکی ہوئی تھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More