مومنہ مستحسن کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

ہماری ویب  |  Sep 22, 2017

کراچی : پاکستانی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن ماہرہ خان کے بارے بیان دے کر تنازعہ میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ”جیسس ، برائے مہربانی کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا سا سنبھلنے کا موقع دیں گے؟ ہم کسی کو پرکھنے اور اس پر تنقید میں اتنی جلد بازی کیوں کرتے ہیں؟ بالخصوص اس وقت جب یہ ایک خاتون سے متعلق ہو، یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے“۔
مومنہ مستحسن کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں جیسس کا نام استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین خاصے برہم نظر آئے کیونکہ جیسے مسلمان یا اللہ ، یا خدا پکارتے ہیں اسی طرح عیسائی مشکل صورتحال میں حضرت عیسیٰ کا نام لیتے ہوئے ’ جیسس‘ کہتے ہیں۔صارفین نے گلوکارہ کو شدیدالفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More