ہماری ویب | Sep 14, 2017
تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر یعنی 10 ہزار 538 روپے جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر یعنی 5 ہزار 269 پاکستانی روپے کمی کا اعلان کیا۔ پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپے ہے جو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا۔
iPhone 7 Price & iPhone 6s Price
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More