سجاد علی نے منفرد انداز میں اپنی سالگرہ مداحوں کے ساتھ منائی

ہماری ویب  |  Aug 25, 2017

کراچی:نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنی 51 ویں سالگرہ منفرد انداز میں اپنے مداحوں کے ساتھ منائی ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے لائیو سیشن رکھا۔
سجاد علی بہتمنجھے ہوئے گلوکار مانے جا تے ہیں اور وہ اپنی گائکی کے باعث کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ لائیو سیشن کے دوران انہوں نا صرف کافی دیراپنے مداحوں سے بات کی،بلکہ ان کے سوالات کے جواب دیےاور سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
تاہم لائیو سیشن کے دوران گلوکار نے مداحوں کو گٹار بجاکر ایک گانا ’تم سے‘ بھی سنایا-

اور انہوں نےاپنے چاہنے والوں کے لیے بڑا اعلان بھی کیا کہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو میوزک، شاعری اور گانوں کی کمپوزیشن سکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس موقعے پر ان کے مداحوں نے ان کی گائکی کو بہت سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More