ایسا انوکھا روپ جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہماری ویب  |  Apr 22, 2017

ممبئی: ویسے تو اداکار فلم میں کردار کی مانگ کے لیے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کا روپ اپنا لیتے ہیں، لیکن ایک ایسے بھی بولی وڈ اداکار ہیں جنہوں نے فلم کے لیے اپنائے اپنے نئے انداز سے سب کو حیران کر دیا۔ اس قسم کا روپ اپنانے والے یہ ہیں بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ، جنہوں نے جلد ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’رابطہ‘ کے لیے ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کیا۔ راج کمار راؤ نے اس فلم میں 324 سالہ شخص کا کردار ادا کیا۔ حال ہی میں فلم ’رابطہ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جسے شائقین کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا، تاہم اگر کوئی بات توجہ کا مرکز بنی تو وہ راج کمار کا یہ روپ تھا، جس کے بارے میں ابتداء میں کوئی نہیں جانتا تھا۔رپورٹ کے مطابق اداکار کو روزانہ اس روپ کو دھارنے میں 4 سے 5 گھنٹے درکار رہے۔ ایک صارف کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ’راج کمار راؤ کو اس حیرت انگیز روپ کے لیے نیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے‘۔ خیال رہے کہ فلم ’رابطہ‘ رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں کریتی سنن اور سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیے۔ فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ایک گانے میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم ’رابطہ‘ رواں سال 9 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More