ہماری ویب | Nov 25, 2016
بیلجیم: بیلجیم کے آرٹسٹ بین ہین کا پینٹگز بنانے میں کوئی ثانی نہیں ، یہ فنکار رنگوں کا ایسا جادو بکھیرتا ہے کہ دیکھنے والے اصل اور نقل کی پہچان نہ کر پائیں ۔
بیلجیم کے 33 سالہ بین ہین کے ہاتھوں میں جادو ہے ۔ بین جیتے جاگتے انسانوں کو خوبصورت پینٹنگز میں بدل دیتا ہے ، یہ فنکار جب کینوس اور انسانوں پر رنگ بکھیرتا ہے تو ایسے شاندار فن پارے تخلیق پاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں ۔
بین ہین انسانی جسم کو اپنی پینٹنگز کا ہی حصہ بنا دیتا ہے ۔ ایک پل کے لیے تو یقین کرنا مشکل ہوجائے کہ انسان ہیں یا چلتے پھرتے مجسمے ۔ بین کو ایک امیج تیار کرنے میں پانچ گھنٹے لگتے ہیں ۔
یہ حیرت انگیز فنکار انقرہ ، ماسکو اور برسلز میں اپنی مہارت دکھا چکا ہے ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More