پاکستانی اداکارہ کا خطرنا ک ترین شوق، مردوں کو بھی پیچھے

ہماری ویب  |  Apr 15, 2016

(ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نیا شوق پال لیا ہے جس پر ان کے تمام دوست اور رشتہ دار بھی حیران ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابی پیر زادہ گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقوں میں خطرناک سانپوں کو تلاش کرتی رہیں۔ ان کی ٹیم نے کئی سانپ بھی پکڑے جن کے بعد رابی پیرزادہ نے ان سانپوں کے ساتھ تصاویر بنا کر فوری سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیں۔ اس بارے میں رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے شروع ہی سے ایسے خطرناک کام کا شوق رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے دور میں انسانوں سے سانپ بہت اچھے ہیں کیونکہ ایسے بھی ہم سب نے اپنی آستینوں میں بہت سے سانپ پال رکھے ہیں۔ رابی پیر زادہ لاہور کے نواحی علاقے میں زہریلے سانپوں کے شکار کیلئے نکل پڑیں۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ نے گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ خطرناک سانپوں کا شکار کرنے کا شوق پال لیا ہے اور اسی سلسلہ میں وہ چند سپیروں کے ہمراہ لاہور کے ایک نواحی علاقے میں انتہائی زہریلے سانپ کے شکار کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More