اسلام آباد (نیٹ نیوز ) سانحہ صفورہ اورنگی کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن گروپ کے زیر اہتمام قرآن خوانی،محفل نعت و دعائیہ تقریب G-7سیدپور مارکیٹ مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،راجہ محمد رفیق ،مولانا عبدالغنی نقشبندی ،قاری عبید الرحمان ستی ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان ،خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان ،زبیر احمد خان ،لیبر ونگ کے رہنماء سید فقیر حسین بخاری ،سیاسی رہنماء چوہدری امجد ایوب ،عدنان کیانی ،رضوان صادق خان ،راجہ اورنگزیب ،محبوب الہی منہاس ،مزدور رہنماء اقلیم خان ،راجہ انصر ،ملک طارق جاوید ،شاہد خٹک ،تاجر رہنماء محمد اقبال ،چوہدری ضیاء الحق ،سردارعابد ،اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر مزمل صابری ،شکیل منیر ،خالد چوہدری ،اشفاق چھٹہ ،مدینہ ٹریولز کے عابد عباسی ، سی ڈی اے افسران میں شامل منصوراحمد خان ،کامران بخت ،سابق ڈی جی ایس ایم بخاری ،سی ڈی اے محنت کشوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ دہشت گرد اس ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں ،موجودہ دور میں وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے ،ہمیں انسانیت سے محبت کرنا ہو گی اور فرقوں میں تقسیم ہونے سے بچنا ہو گا ،سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور حکومت پاکستان کا ساتھ دیا اور سانحہ صفورہ اورنگی کراچی میں دہشت گردی کی سی ڈی اے مزدور یونین شدید مذمت کرتی ہے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اظہار یکجہتی کرتی ہے اور صبر جمیل کی دعا کرتی ہے ،انھوں نے کہا کہ میرا مشن غریبوں کے حقوق کی جدوجہد ہے اور غریبوں کی محبت اور ان کا پیار ہی میری اصل دولت ہے ،مجھ جیسے غریب شخص کو سی ڈی اے کے محنت کشوں اور اسلام آباد کے شہریوں نے جو محبت اور عزت دی اس کے بدلے میں کسی دوسرے عہدے کا طلب گار نہیں کیونکہ غریبوں ،بے کسوں اور یتیموں کی دعائیں ہی میری زندگی کا اثاثہ ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی ذات نے ان غریبوں کے صدقے میں مجھے جس مقام پر پہنچایا میں کسی دوسرے عہدے کی لالچ میں پستی کی طرف نہیں جانا چاہتا ،تقریب کے اختتام پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری نے بذریعہ قرعہ اندازی تین افراد کو عمرے پر بھیجوانے کا اعلان کیا ۔