سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ کے زیر اہتمام I-9میں استقبالیہ تقریب سے مقررین کا خطاب

ہماری ویب  |  May 12, 2015

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام I-9میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن و دیگر قائدین کے استقبال میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں مزدوریونین (سی بی اے ) کے صدراورنگزیب خان ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،حاجی چوہدری نذیر ،نمبردار راجہ لیاقت علی ،راجہ محمد رفیق ،چوہدری زاہد احمد ،اظہر خان تنولی ،ملک شفیق ،حق نواز عباسی ،ملک رمضان ،خلیق الزمان ،ارشد خان ،عبدالمتین ،ملک عمران ،کلیم عباسی ،احمد علی شیرازی ،سردار نسیم ،ملک لطیف ،راجہ اشتیاق کیانی ،چوہدری منیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ ہم سے پہلے ماضی کے لیڈر چالیس سال تک مزدوروں کا وقت ضائع کرتے رہے لیکن مزدور یونین نے 20%سپیشل الاؤنس ،حج پالیسی ،ملازمین کی ریگولرائزیشن ،ہارڈ شپ الاؤنس ،عید الاؤنس ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت محنت کشوں کو جو دیگر مراعات دلوائیں ،تاریخ میں ان کی نظیر نہیں ملتی ،ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار مہیا کرے اور محنت کشوں کی خوشحالی کے لیے کام کرے ،بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے لیکن ہمارا موقف بلدیاتی نظام اور سی ڈی اے کی تقسیم کے بارے میں دو ٹوک ہے جس کا اظہار ہم 28اپریل کے جلسے میں واضح طور پر کر چکے ہیں ،ہم بلدیاتی نظام کی آڑ میں سی ڈی اے کی تقسیم اور محنت کشوں کی مراعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ہم اپنے پندرہ ہزار ملازمین اور ان کے بچوں کے مستقبل کو قانونی طور پر تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،صرف دعوے کی سیاست ہمارا منشور نہیں ہمارے مخالفین نے جس کی پہچان سی ڈی اے میں مزدور دشمن ٹولے کے طور پر جانی جاتی ہے ،ہر دور میں ایک نیا جھنڈا اٹھایا اور ہر سیاسی پارٹی کے نعرے بلند کیے لیکن سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدوروں کے جھنڈے کو بلند کیا ،یہی وجہ ہے کہ سی ڈی اے محنت کشوں نے مسلسل تین دفعہ ہماری تنظیم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،اﷲ تعالیٰ نے جو عزت مجھے اور سی ڈی اے مزدور یونین کو دی ہے اس کے مقابلے میں کسی دوسرے عہدے کی لالچ میں پستی کی طرف نہیں جانا چاہتا ،میرا ماضی ،حال اور مستقبل اور میرا جینا مرنا سی ڈی اے محنت کشوں کے ساتھ ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن الزامات کی سیاست اور اخلاق سے گری ہوئی بات کرنا ہمارا شیوہ نہیں ،ہم نے محبتوں کو فروغ دیا اور نفرتوں کو ختم کیا ،رنگ و نسل و مذہب کی بنیاد پر محنت کشوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والے آج خود کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے میں 2200کے قریب خالی آسامیوں پر سی ڈی اے ملازمین اور خصوصاً ایسے ملازمین جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں ان کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ،مزدور یونین کے ہوتے ہوئے کسی بھی محنت کش کی تذلیل قبول نہیں ،ہم کسی صورت محنت کشوں کی عزت نفس کو مجروع نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ہمارا جینا مرنااکھٹا ہے ،تقریب کے آخر میں چوہدری محمد یسیٰن نے شاندار تقریب کے انعقاد پر سی بی اے کمیٹی کے عہدیدان کو مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More