سی ڈی اے کے ادارے اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے

ہماری ویب  |  May 06, 2015

اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن اور اس کے نتیجے میں سی ڈی اے کے محکمے کی ممکنہ تقسیم کے سلسلے میں سی ڈی اے سٹاف یونین (ڈوگر گروپ) کے زیر اہتمام یونینزکنونشن اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،یونینز کنونشنز میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن گروپ ،سی ڈی اے ورکرز لیگ (راجہ نور الہیٰ گروپ ) ،سی ڈی اے سٹاف یونین (ڈوگر گروپ)،ڈپلومہ انجینئرنگ ایسوسی ایشن ،سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر یونینز رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) چوہدری محمد یسیٰن گروپ کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد ،ڈپٹی چیف آرگنائزر احمد علی شیرازی ،نائب صدر محمد خالد گجر ،ملک لطیف ،سی ڈی اے سٹاف یونین (ڈوگر گروپ ) کے صدر راجہ غلام مرتضیٰ ،جنرل سیکرٹری محمد ریاض ڈوگر ،چیئرمین عمران شاہ ،سرپرست اعلیٰ طارق محمود ڈوگر ،نائب صدر راجہ غلام مصطفی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محمد بلتی ،سی ڈی اے ورکرز لیگ کے صدر چوہدری ارشد ،چیئرمین نواز حسین شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ رئیس ،ڈپلومہ انجینئرنگ ایسوسی ایشن اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندے طارق محمود چوہدری و دیگررہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کے خلاف نہیں ،سپریم کورٹ اور جمہوری اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن بلدیاتی الیکشن کے نتیجے میں سی ڈی اے کی ممکنہ تقسیم ،ملازمین کے حقوق و مراعات،پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی ،الاؤنسز،سکیلوں کی اپ گریڈیشن جیسے مسائل پر سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کشوں اور ان کے خاندان کے افراد کے خدشات و تحفظات ہیں ،یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں آج سی ڈی اے اور محنت کشوں کی بقاء اور ان کے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے ،ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارے اور ملازمین کی بقا ء کی خاطر سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا اور سی ڈی اے کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا ،جو یونینز کنونشن میں شریک نہیں ہوئیں رابطہ کمیٹی کے ممبران فوری طور پر ان سے رابطہ کر کے گفت و شنید کریں تاکہ سی ڈی اے میں موجود تمام یونینز مشترکہ طور پر ایکشن کمیٹی کی صورت میں حکومت اور اعلیٰ حکام تک اپنے موقف کو مشترکہ طور پر پیش کرسکیں اور محنت کشوں کی یکجہتی کا ثبوت دے سکیں ،آج جو شخص بھی ملازمین اور محکمے کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرے گا اور اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کرے گا سی ڈی اے کا محنت کش ہمیشہ کے لیے اس کی سیاست کا خاتمہ کر دے گا ،سی ڈی اے کا محکمہ رہے گا تو ٹریڈ یونینز کی سیاست بھی رہے گی ،آج ہم سب کی اولین ترجیح ملازمین اور محکمے کا تحفظ ہونی چاہیے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More