میرا جینا مرنا سی ڈی اے ملازمین کے ساتھ ہے ۔ چوہدری محمد یسیٰن

ہماری ویب  |  May 04, 2015

اسلام آباد(نیٹ نیوز )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کمیٹی روڈ ڈائریکٹوریٹ ڈویژن III-کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں فضل احمد ستی ،چوہدری انور،امجد شاہ ،عابد باجوہ ،محمد ارشاد ،راجہ محمد رفیق ،امیر شاہ کاظمی ،احمد علی شیرازی ،ملک اکمل شہزاد ،ملک دلشاد سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ 20%سپیشل الاؤنس کی منظوری بلا شبہ سی ڈی اے مزدور یونین کی خدمات کا اعتراف ہے ،آج ایک بار پھر محنت کشوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے ،قومی اسمبلی سے بلدیاتی الیکشن کا آرڈینینس ،سپریم کورٹ کا فیصلہ اور حلقہ بندیوں کا اطلاق اور اسلام آباد میں مقامی حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قیام کے معاملے نے سی ڈی اے کے پندرہ ہزار خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ،ہم جمہوریت اورجمہوری اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارے محنت کشوں کے تحفظات اور ان کا مستقبل ایک سوالہ نشان بن چکا ہے ،اس وقت محنت کشوں کے اتحاد کی ضرورت ہے لیکن ہمارے مخالفین اس ایشو کو بھی اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہمارا دوٹوک موقف ہے کہ بلدیاتی نظام کی آڑ میں سی ڈی اے کو تقسیم نہ کیا جائے،سی ڈی اے کا محکمہ جو کہ آرڈینینس1960ء کے تحت وجود میں آیا اور یہ ادارہ اسلام آباد کا بانی ہے اس ادارے کے محنت کشوں نے اسلام آباد کو دنیا کا بہترین کیپیٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،ہم حکمرانوں ،سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 15000خاندانوں کے مستقبل کو بلا سوچے سمجھے داؤ پر نہ لگایا جائے اور ہمارے محنت کشوں کے خدشات اور تحفظات پر غور کیا جائے ،ہم کسی قیمت پر بھی اپنے محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More