سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کا اہم اجلاس

ہماری ویب  |  Apr 28, 2015

اسلام آباد (نیٹ نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کا اہم اجلاس آج مورخہ 28اپریل 2015؁ء بروز منگل بوقت دن گیارہ بجے چیئرمین آفس میں منعقد ہو گا جس میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سی ڈی اے پر اثرات اور ملازمین کے حقوق ،مستقبل اور دیگر متفرق مسائل زیر بحث لائے جائیں گے ،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) سی ڈی اے مزدوروں کے حقوق کے لیے قانونی چارہ جوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ،تمام سی ڈی اے محنت کشوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر اس اہم اجلاس میں شرکت کریں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More