چوہدری محمد یسیٰن کے اعزاز میں استقبالیہ

ہماری ویب  |  Apr 21, 2015

سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام چوہدری محمد یسیٰن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔ اسلام آباد (نیٹ نیوز )سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیراہتمام مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کے اعزاز میں شاندارا ستقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،راجہ محمد رفیق ،اظہر خان تنولی ،وارث دلیپ ، سلیم بھٹی ،طارق شریف،وارث بھٹی ،سیموئیل مسیح ،سرفراز مسیح ،عدیل غوری ،ملک عزیز ،نشاط اکبر ستی ،ملک دلشاد ،بھاپا شفیق و دیگر عہدیدارن نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ سی ڈی اے مزدوریونین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہے جس طرح ہم نے مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی اور اس مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کی جدوجہد سے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس اور ایسٹر پر اضافی الاؤنس دلوایا ، انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا سی ڈی اے ریفرنڈم میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا اور مسیحی برادری مزدور یونین کا مان ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،ان کے بچوں کی بھرتی تعلیمی قابلیت کے مطابق ہو گی اور بھرتی کے 5%اقلیتی کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی اور آئندہ بھی ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More