ہماری ویب | Apr 15, 2015
اردو سورس اور جامعہ کراچی نے ایک پرہجوم پریس کا نفرنس میں پہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمٹ 8 مئی 2015 بر وز جمعہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لئے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز و سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں۔ یہ ایوارڈز بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جس کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More