سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے ۔چوہدری محمد یسیٰن

ہماری ویب  |  Mar 13, 2015

ایم این اے ہاسٹل سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،اظہر خان تنولی ،ملک شفیق ،راجہ محمد رفیق ،امیر شاہ کاظمی ، بابر حسین ،چوہدری نثار احمد ،عبدالصبور،راجہ اکرام ،ملک ممتاز،سرداریونس ،چوہدری فاروق ،چوہدری اکبر ،راجہ مرتضیٰ ،عرفان خان ،بابر رشید،فاروق ستی ،کامران خان ودیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور آج بھی کسی مزدور دشمن کو سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کسی صورت پامال نہیں کرنے دیں گے ،جو مزدور دشمن عناصر درپردہ سی ڈی اے ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچانے ،محنت کشوں کے پلاٹوں ،پروموشن/اپ گریڈیشن کے خلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہیں ان سازشی عناصر کو ہر صورت ناکام بنا کر دم لیں گے ،سی ڈی اے ملازمین نے ہمیں مسلسل تین مرتبہ ہماری کارکردگی کی بنیادپر اپنے حقوق کے تحفظ کا مینڈیٹ دیا اور مزدور یونین محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی ،
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More