آرٹس کونسل کراچی کے انتحابات میں احمدشاہ اعجازفاروقی پینل کی کامیابی پر مبارکباد

ہماری ویب  |  Dec 23, 2014

ادارہ فکرِ نوکراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اراکین قاضی نورالسلام شمس ، معروف احمدخان ،محمدماجد خان، محمدسلیم نوری،تعیم عباسی، نہال الدین، اخترسعیدی ،محمدعلی گوہر ،رشیدخان رشید، ظفربھوپالی، محمداعظم عظیم اعظم، شمروزخان، محمدرئیس احمد خان ایڈوکیٹ،محمدسمعیداعظم اور دیگر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ہونے والے انتخابات میں احمدشاہ اعجازفاروقی پینل کی فقیدالمثال کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیاب پینل اپنی روایات کو برقراررکھتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو عملی وادب کا گہوارہ بنانے میں اپنی انتھک محنت اور جدوجہدجاری رکھے گااور اُنہوں نے یہ اُمیدبھی ظاہر کی ہے کہ انتخابات میںحصہ لینے والے اور دیگر تمام بھی جمہوری روایات کو قائم رکھتے ہوئے بالخصوص شہرِ کراچی اور پاکستان بھر میںفن وثقافت کو پروان چڑھانے میں موجودہ کامیاب ہونے والے احمدشاہ اعجازفاروقی پینل کے ساتھ اپنامثبت و تعمیری کردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون بھی جاری رکھیں گے اور اُنہوں نے کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے انتہائی خوش اسلوبی اور فرض شناسی کے ساتھ آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والے انتخابات کو پایہءتکمیل تک پہنچایا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More