ہماری ویب | Dec 18, 2014
ریسکیو 1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن پر سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ریسکیو 1122کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن پر پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے طلباء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گی ۔جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم اور بڑی تعداد میں ریسکیو آفیسر ز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔آخر میں شہید ہونے والے طلباء کی یاد میں شمعیں روشن کی گیئں اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More