۔سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل میاں چنوں بھر کے کاروباری مراکز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہماری ویب  |  Dec 18, 2014

۔سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل میاں چنوں بھر کے کاروباری مراکز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال،نجی سکولز بند رہے،وکلاء نے بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا ۔پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور سٹاف غائبانہ نماز جنازہ اور تمام مسالک و تنظیموں کے کارکنوں نے مشترکہ دعائے مغفرت کی

۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل میاں چنوں و گردو نواح میں موجود دوکانوں، کاروباری مراکز نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے،بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اس موقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار مہر مظہر حسین دھول اور دیگر وکلاء شہباز رشید،نجم شوکت،شاہد رفیق،رانا ضیا الحق،مہر غلام مصطفی کھوکھر،رضا جعفری وغیرہ نے سانحہ پشاور کو ظلم قرار دیتے ہوئے مذمتی قرار داد منظور کی۔پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور سٹاف کی غائبانہ نماز جنازہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سبزہ زار میں ادا کی گئی اورمرکزی جامع مسجد میں تمام مسالک و تنظیموں کے کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد شہدائے نے پشاور کیلئے مشترکہ دعائے مغفرت کی۔
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More