اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان کے معروف کالم نگار،شاعراورسیاسی وسماجی شخصیت ملک جمشیداعظم کے فیس بک پیچ پرچاہنے والوں کی تعدادصرف تین مہینوں میں30ہزارسے تجاوزکرگئی۔ملک جمشیداعظم 11جون 1992ء میں پیداہوئے اوران کی عمراس وقت تقریباََ ساڑھے22سال بنتی ہے، جس سے یہ اندازہ لگانامشکل نہیں ہے کہ وہ فیس بک پر 30ہزارکی حدعبورکرنیوالے پہلے نوجوان کالم نگارہیں۔ملک جمشیداعظم فروری2014ء سے''گلوبل پوائنٹ''کے ٹائیٹل سے کالم لکھ رہے ہیں۔
ملکی اورغیرملکی سروے کے مطابق ملک جمشیداعظم نوعمری میں عوام میں اتنے زیادہ مقبول ہونے والے پہلے پاکستانی کالم نگارہیں۔ملک جمشیداعظم کی بے باک اورسیاسی تجزیوں پرمشتمل تحریریں ہرعمرکے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔جبکہ ان کے کالمزانٹرنیٹ پربہت زیادہ شیئرزہوتے ہیں جنھیں لاکھوں کی تعدادمیں لوگ پڑھتے ہیں۔مشہورپاکستانی ویب سائیٹ" ہماری ویب ڈاٹ کامـ" پر40ہزارسے زائدتحریروں کے مقابلے میں ملک جمشیداعظم کی لکھی گئی تحریر"انوکھاپھل"ٹاپ ریٹنگ قراددی گئی ہے۔اسکے علاوہ ملک جمشیداعظم پہلے نوجوان پاکستانی کالم نگارہیں جن کے کالمز50سے زائدپاکستانی اخبارات اورویب سائٹس میں شائع ہوچکے ہیں جن میں کچھ قابل ذکراخبارات روزنامہ ایکسپریس،روزنامہ اساس،روزنامہ اوصاف،یواین این پاکستان،جیواُردو،سوچ نیوز،ہماری ویب،راول نیوز،نیوزآف گجرات،ایم ۔بی ڈین نیوز،گوجرخان ایکسپریس،پوسٹ نیوز،بول جہلم،روزنامہ چکوال نامہ،روزنامہ ڈاک،شانِ گجرات،روزنامہ شانہ بشانہ، ٹھنڈی آگ،روزنامہ علاقہ وغیرہ ہیں،یہ بھی اپنی طرزکاایک منفردریکارڈہے۔ملک جمشیداعظم اس وقت روزنامہ پاکستان میں بطورِکالم نگاراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جہاں ان کے شائع ہونے والے کالم ـ"عمران خان مجرم ہوگا"نے کامیابی کے بے شمارریکارڈتوڑدئیے ہیں۔
ملک جمشیداعظم کی شاعری بھی مختلف ویب سائٹس اورسوشل میڈیاکہ ذریعے منظرعام پرآرہی ہے ،جوکہ نوجوان لڑکے اورلڑکیوں میں بہت مقبول ہے ۔ملک جمشیداعظم نے پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انگلش اسپیکنگ اورمائیکروسافٹ آفس میں بیسٹ پرفارمنس کے ایوارڈزبھی حاصل کئے،اسکے علاوہ ملک جمشیداعظم آٹوکیڈ2D,3D,3D-Maxکے ماہرڈپلومہ ہولڈربھی ہیں۔ملک جمشیداعظم ماشااﷲ ساڑھے اکیس سال کی عمرمیں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں اوراس وقت بسلسلہ کاروباردوبئی میں رہائش پذیرہیں۔