انجمن طلبا ء اسلام کے کارکنا ن پر قاتلانہ حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔انجمن طلباء اسلام پنجاب

ہماری ویب  |  Nov 24, 2014

حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انجمن طلبا ء اسلام گوجرانوالہ کے کارکنان عثمان وڑائچ اور حسنین وڑائچ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے ۔اور طلبا کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اگر انجمن کے کارکنا ن کو انصاف فراہم نہ کیا گیاتو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔انجمن طلبا اسلام غیر سیاسی اور پرامن طلبا تنظیم ہے اور علم کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پریس سیکرٹری انجمن طلبا ء اسلام پنجاب شمالی سید عزیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More