صرف عوام کے عملی تعاون سے ہی دہشت گردی سے بچا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسرمعمور علی قریشی

ہماری ویب  |  Oct 15, 2014

محرم الحرام سکیورٹی کے سلسلہ میں اسپیشل برانچ میاں چنوں میں سٹاف کے ریفریشر کورس اور وولنٹیرز کی ایک روزہ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ معمور علی قریشی نے کہا ہے کہ صرف عوام کے عملی تعاون سے ہی دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ،دہشت گردی سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تاکہ ملک کوجانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔اس موقعہ پر ٹیکنیکل آفیسر عبدالرزاق اور انچارج انسپکٹر عبدالخالق نے بتایا کہ دہشت گرد کو اس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے پہنچانا جاسکتا ہے اور تلاشی کے عمل کو اتنا موثر ہونا چاہئے کہ دھشت گرد وہاں کارخ کرنے سے بھی گھبرائے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے اہلکاروں اور رضا کاروں کو ان کے محرم الحرام2014ء کے کارڈز سے پہنچانیں صرف وردی سے مرعوب نہ ہوں تاکہ کوئی اور پولیس یونیفارم کا غلط استعمال کرکے نقصان نہ پہنچا سکے ،خود کش مل جانے پر اسے بازووں سے اس طرح قابو کریں کہ وہ کوئی حرکت نہ کرسکے ،کسی بھی مشکوک چیز یا حرکت کو دیکھ کر فوری طور پر اسپیشل برانچ یا پولیس کو اطلاع کریں ۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی طرف پر سکیورٹی کو فول پروف بنائیں ۔موبائل سمیت الیکٹرونکس کی کوئی چیز ملے تو اسے اپنے قبضہ میں لینے کی کوشش نہ کریں ہوسکتا ہے کہ اس میں دھماکہ خیز مواد موجود ہو ۔تلاشی کے دوران پراڈر،ہینڈ سکینر ،میٹل ڈیٹکٹر اورواک تھرو گیٹ کا استعمال بھی دہشت گردی کو روکنے میں معاون ہوسکتا ہے اس موقعہ پر شرکا ء کو ان آلات کے استعمال کی باقاعدہ عملی تربیت بھی دی گئی اور مشق بھی کرائی گئی ۔ اس عملی ورکشاپ میں ملک محمدصادق محرر،مہر نذرحیات،شوکت علی،سید عباد حسین گیلانی، منظور حسین ،عبدالنصیب ،راؤ محمد یونس،شکیل احمد،مجالس و جلوسوں کے منتظمین ،لائسنسداران اور وولنٹیرز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More