ایم اے ریگولر و پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات 26اپریل سے شروع ہونگے

ہماری ویب  |  Apr 19, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے(ریگولر وپرائیویٹ) سپلیمنٹری امتحانات2012 ء 26 اپریل 2014 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ امتحانات دوپہر 2:30تا5:30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01سےحاصل کرلیں۔ ایڈمٹ کارڈ 19 اپریل تا امتحانات کے انعقاد تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید اور رجسٹریشن کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگا۔واضح رہے کہ ایڈمٹ کارڈ بروز ہفتہ اور اتوار کو بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More