نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ انڈین سپنرز کے مقابلے میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ سابق کپتان کین ولیمسن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم یہ نیوزی لینڈ کو شکست سے بچانے کے لے ناکانی ثابت ہوا۔
ویل ینگ 22 اور مچل سینٹنر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ورون چکراورتی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیب یادو دو، اکثر پٹیل، جڈیجا اور ہادک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ٹاس ہارنے کے بعد انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے شریاس ایئر 79، ہاردک پانڈیا نے 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے میٹ ہینری نے پانچ جبکہ کائل جیمیسن اور وِل او رُورک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 119 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 119 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔
118 ون ڈے میچوں میں 61 مرتبہ انڈیا کو جیت حاصل ہوئی اور 50 مرتبہ نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ سات میچ بے نتیجہ اور ایک میچ برابر رہا۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں رچن رویندرا، وِل ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مِچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہینری، کائل جیمیسن اور وِل او رُورک شامل ہیں۔ انڈیا کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے انڈیا کی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور ورون چکراورتھی شامل ہیں۔