ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستان اور انڈیا سیمی فائنل اور فائنل میں مدِمقابل آ سکتے ہیں؟

بی بی سی اردو  |  Feb 21, 2026

Getty Images

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کی تصویر تو واضح ہو گئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا میگا ایونٹ میں انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

جی ہاں، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں مدِمقابل آ سکتی ہیں لیکن اس کے لیے سپر ایٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا عمل دخل ہو گا۔

سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری یعنی آج ہو رہا ہے، جس کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہوں گی۔ سپر ایٹ میں لیگ میچز کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں، ان آٹھ ٹیموں کو چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جو ایک دوسرے کے خلاف تین، تین میچز کھیلیں گی۔

سپر ایٹ کے گروپ ون میں انڈیا، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدِمقابل ہوں گی۔

سوال یہ ہے کہ روایتی حریف انڈیا اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کن حالات میں دوبارہ مدِمقابل آ سکتی ہیں۔

ورلڈ کپ میں کولمبو میں کھیلے گئے لیگ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان انڈیا سے مجموعی طور 13 ٹی 20 میچ ہار چکا ہے۔ جہاں تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تعلق ہے تو انڈیا نے آٹھ جبکہ پاکستان نے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

Getty Imagesکیا دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے آ سکتی ہیں؟

اس سوال کا جواب ہاں میں ہے لیکن اس کے لیے دونوں ٹیموں کو بہت سے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

انڈیا کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیموں جبکہ ان فارم زمبابوے سے نمٹنا ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان کے سامنے نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیمیں ہوں گی۔

اگر سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن پر آتی ہیں تو پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل نہیں ہو گا لیکن اگر ایک ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست رہی اور دوسری اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی تو پھر روایتی حریف سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

پہلا سیمی فائنل چار مارچ کو کولمبو یا کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری سیمی فائنل پانچ مارچ کو ممبئی میں شیڈول ہے۔ اگر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تو ایک سیمی فائنل کولکتہ کے بجائے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں صرف ایک مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آئی ہیں۔

سنہ 2007 کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اسی ایونٹ کے لیگ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو بال آؤٹ رول کے تحت شکست دی تھی۔

اس کے بعد سنہ 2012، 2014، 2016، 2021، 2022، 2024 اور اب 2026 کے لیگ میچز میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور اس میں صرف 2021 کے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ہنڈرڈ کی نیلامی: آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کی 67 پاکستانی کرکٹرز سے کنارہ کشی پر مائیکل وان کا تبصرہپاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل، سابق کرکٹرز کی تنقید پر شاداب خان کا جوابT20 ورلڈ کپ: آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ملتان سلطانز دو ارب 45 کروڑ میں فروخت، نیا نام’راولپنڈی‘ اور علی ترین کی مایوسی: ’آج ایک اور شخص نظام کے ہاتھوں ہار گیا‘

سیمی فائنل کا فارمیٹ کراس اوور سسٹم پر مبنی ہے۔

سیمی فائنل گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم اور گروپ 2 کی دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اب اگر انڈیا اپنے گروپ میں پہلے اور پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے تو دونوں کے درمیان سیمی فائنل ممکن ہے۔

دوسری صورت میں اگر پاکستان اپنے گروپ میں پہلے اور انڈیا اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے تو دونوں کے درمیان سیمی فائنل ممکن ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر آتی ہیں یا دونوں ٹیمیں دوسرے نمبر پر آتی ہیں تو دونوں کے درمیان سیمی فائنل نہیں کھیلا جائے گا۔

Getty Imagesکیا دونوں ٹیمیں فائنل میں مدِمقابل آ سکتی ہیں؟

جی ہاں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ایک دوسرے کے سامنے آ سکتی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آٹھ مارچ کو احمد آباد میں یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کولمبو میں ہو گا ورنہ یہ میچ احمد آباد میں ہو گا۔

اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنے اپنے میچز جیت جاتی ہیں تو پھر دونوں کا فائنل میں ٹاکرا ہونا ممکن ہے۔ دونوں ٹیمیں سنہ 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی اور اگر پاکستان اور انڈیا فائنل میں پہنچتے ہیں توانڈین ٹیم کو یہ میچ کھیلنے کے لیے کولمبو کا سفر کرنا پڑے گا۔

انڈین ٹیم نے 15 فروری کو پول میچ کھیلنے کے لیے بھی کولمبو کا سفر کیا تھا۔

قومی کھیل کی ہاکیوں سے ٹھکائیوزیرستان کی ننھی فاسٹ بولر کو پشاور زلمی کی پیشکش: ’بابر اعظم پسند ہیں لیکن خود بیٹنگ میں مزہ نہیں آتا‘’صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کا یقین جگا دیا‘پاکستان بمقابلہ انڈیا: ’سوال پانچ سو ملین ڈالر کا‘پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست: ’شاہین، بابر اور شاداب کا وقت ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘
مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More