Getty Images
پاکستان نے بابر اعظم اور صائم ایوب کی نصف سینچریوں کی بدولت تیسرے اور آخری ٹی20 میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے رنز208 کا ہدف دیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے مسلسل تیسرا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کو اننگز کے آغاز پر ہی اُس وقت نقصان اُٹھانا پڑا جب 14 کے مجموعی سکور پر فخر زمان میتھیو شارٹ کی گیند پر کیمرون گرین کو کیچ تھما بیٹھے۔ فخر نے سات گیندوں پر 10 رنز بنائے۔
پاکستان کا مجموعی سکور 34 ہوا تو کپتان سلمان علی آغا تین گیندوں پر پانچ رنز بنا کر بین دروشوئس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کیمرون گرین نے ہی اُن کا بھی کیچ لیا۔
پاور پلے میں دو وکٹیں گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کا سکور 12 ویں اوور میں 103 تک پہنچا دیا، جہاں صائم ایوب ہمت ہار بیٹھے۔
وہ میتھیو کوہنیمن کی گیند پر بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ اُن کا کیچ میٹ رنشا نے لیا۔ صائم ایوب نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 131 رنز پر گری جب خواجہ نافع دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں میں 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اُنھیں کوپر کنولی نے پویلین کی راہ دکھائی۔
Getty Images
پاکستان کی پانچویں وکٹ 188 رنز پر گری جب شاداب خان نے پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ محمد نواز پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 36 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، عثمان طارق اور عثمان خان اور صاحبزادہ فرحان کی جگہ خواجہ نافع، فہیم اشرف اور فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ یا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے؟پی ایس ایل 11: نیلامی کے طریقہ کار کا اعلان، پاکستانی روپے میں ادائیگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہپاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں ’خوش قسمت بابر‘ شامل اور حارث رؤف ٹیم سے باہر: ’بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلنا ہو گی‘رانا فواد اور لاہور قلندرز کی ملکیت پر بھائیوں کے درمیان تنازع: ’وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں‘
پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز میں کامیابی کے ساتھ سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 22 رنز جبکہ دوسرے میں 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے ساتھ ہی سات سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
کیمرون گرین کے اشارے پر عثمان طارق کا جواب
پاکستان ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سپنر عثمان طارق کو شامل نہیں کیا۔ لیکن سنیچر کو دوسرے میچ کے دوران عثمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے آسٹریلوی آل راونڈر کیمرون گرین کے اشارے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
اپنے منفرد بولنگ سٹائل کی وجہ سے عثمان طارق پہلے بھی شہ سرخیوں میں جگہ بناتے رہے ہیں، لیکن کیمرون گرین نے پویلین لوٹتے ہوئے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کی نقل اُتاری اور بظاہر اُن پر چکنگ کا الزام لگایا۔
عثمان طارق سنیچر کو اپنا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے تھے۔ اُنھوں نے 2٫4 اوورز میں 16 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلین ٹیم یا امپائرز کی جانب سے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ تاہم 28 سالہ سپنر کے ایکشن پر انڈیا، پاکستان اور آسٹریلیا میں سابق کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
Getty Images
خود عثمان طارق نے اتوار کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھایک روتے ہوئے بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ ’آؤٹ ہونے کے بعد۔‘
سیج صادق نامی صارف نے ایکس پر کیمرون گرین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹرز کو صرف کرکٹ کھیلنی چاہیے اور یہ معاملہ امپائرز پر چھوڑنا چاہیے۔
آسٹریلوی کرکٹ براڈ کاسٹر پال ڈینیٹ نے ایکس پر لکھا کہ عثمان طارق بہتر کے مستحق ہیں۔ ان کے بولنگ ایکشن کا دو مرتبہ جائزہ لیا گیا اور اُنھیں کلیئر قرار دیا گیا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر غیر ضروری شور مچایا جا رہا ہے۔
ضیا رندھاوا نامی صارف نے لکھا کہ کیمرون گرین آؤٹ ہونے کے بعد عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔یاد رہے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی نے کلیئر کر دیا ہے اور مکمل قانونی ہے۔
ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام: سلمان اور عثمان کی نصف سنچریوں کے بعد آسٹریلیا سپن کے جال میں پھنس گیاپی ایس ایل 11: نیلامی کے طریقہ کار کا اعلان، پاکستانی روپے میں ادائیگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈیا میں کھیلنے سے انکار بنگلہ دیش کو کتنا مہنگا پڑے گا؟پی ایس ایل 11: نیلامی کے طریقہ کار کا اعلان، پاکستانی روپے میں ادائیگی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو راغب کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہ