کراچی میں ’آباد‘ اور سعودی پاکستان بزنس کونسل کے درمیان ایم او یو پر دستخط

اردو نیوز  |  Oct 10, 2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) اور سعودی پاکستان بزنس کونسل (ایس پی بی سی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔   مفاہمت کی اس یادداشت پر ’آباد‘ کی جانب سے سینیئر وائس چیئرمین سید افضل حمید اور سعودی پاکستان بزنس کونسل کے وائس چیئرمین محمد عبدالعزیز الجلان نے کراچی میں دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت ’آباد‘ اور سعودی پاکستان بزنس کونسل نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور تجارت و تعمیرات سے متعلق سرگرمیوں میں توسیع کے لیے ایک جامع فریم ورک تشکیل دیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق ’آباد‘ اور سعودی پاکستان بزنس کونسل، پاکستان کے تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے اور تعمیراتی منصوبوں میں  جوائنٹ وینچر کے امکانات تلاش کریں گے۔اس موقع پر سید افضل حمید نے کہا کہ سعودی پاکستان بزنس کونسل کے درمیان شراکت داری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی انضمام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان کے تعمیراتی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More