کرپٹو اور بلاک چین پاکستان کی معیشت کا نیا باب کھول رہے ہیں، وزیرمملکت

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

وزیرمملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین آبادی دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔بلال بن ثاقب نے زور دیا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی اپنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق بلاک چین اور کرپٹو جیسے جدید مالیاتی نظام پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا باب کھول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی پاکستان کی معاشی ترقی میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے اور وہی ممالک مستقبل میں معاشی طاقت بنیں گے جو ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو جدید انفراسٹرکچر، پالیسی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More