رات کو روٹی کھانی چاہیے یا چاول، صحت کے لیے بہتر کیا ہے؟

بی بی سی اردو  |  Sep 19, 2025

BBC

چاول اور روٹی پاکستان، انڈیا اور دیگر کئی ممالک میں کھانے کا اہم حصہ سمجھا جاتا رہا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے لوگوں میں یہ بحث عام ہوتی جا رہی ہے کہ چاول اور روٹی میں سے کیا کھانا صحت کے لیے بہتر ہے۔

بہت سے لوگ رات کے کھانے میں چاول اور روٹی دونوں کھاتے ہیں اور انھیں اس میں توازن نظر آتا ہے۔

انڈیا کی ریاست بہار، مغربی بنگال یا اڑیسہ جیسی ریاستوں میں چاول لوگوں کی اہم خوراک ہے جبکہ پنجاب یا مدھیہ پردیش سمیت کچھ دوسرے علاقوں میں لوگ روٹی پسند کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین اس بحث کو محض چاول اور روٹی کی بنیاد پر نہیں دیکھتے۔ آپ کے کھانے کی پلیٹ میں روٹی ہونی چاہیے یا چاول اس کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہے۔

یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ کس قسم کے چاول یا روٹی کھا رہے ہیں۔

یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ کس طرح کھاتے ہیںGetty Imagesچاول ہوں یا روٹی دونوں میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں

کھانے کی پلیٹ میں چاول ہوں یا روٹی دونوں میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روٹی میں چاول کے مقابلے کم کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں اس لیے یہ صحت کے لحاظ سے بہتر ہے۔

ڈائیٹکس فار نیوٹریفائی ٹو ڈے کی سربراہ اور ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت نازنین حسین کہتی ہیں کہ ’اگر آپ بغیر چھنا ہوا آٹا یا زیادہ فائبر سے بنی روٹی کھاتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے لیکن اگر آپ مکمل طور پر ریفائنڈ آٹے سے بنی روٹی کھا رہے ہیں تو یہ چاول کی طرح ہے اور اسے کھانے کے بعد بھی شوگر کی سطح تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ لمبے پالش شدہ چاول کھانا صحت کے لیے اچھا نہیں لیکن بغیر پالش کیے چھوٹے چاول اس حوالے سے بہتر ہیں۔

فائبر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت اکثر لوگوں کو براؤن رائس یا بغیر پالش کیے ہوئے چاول کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایک اور سفارش یہ بھی کی جاتی ہے کہ چاول کے ساتھ دال، دہی یا سبزیوں کا استعمال کریں۔ چاول کا دلیہ یا پلاؤ کھانا بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔

دہلی کے گنگا رام ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایم ولی کہتے ہیں کہ ’آج ہم جس قسم کا آٹا کھا رہے ہیں وہ چینی، ریفائنڈ آٹا اور نمک کی طرح سفید زہر بنتا جا رہا ہے۔‘

’ہماری کھانے کی عادات میں یہ بھی غلط ہے کہ ہم روٹی زیادہ اور سبزیاں کم کھاتے ہیں۔ اگر آپ چاول کے ساتھ زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں تو گلیسیمک انڈیکس بہتر ہوتا ہے یعنی اس سے پیدا ہونے والی چینی جسم میں آہستہ آہستہ گھل جاتی ہے۔ اس طرح یہ روٹی سے بہتر ہے۔‘

ڈاکٹر ولی کا کہنا ہے کہ اگر آپ روٹی کے آٹے کو ہری پتوں والی سبزیوں یا لوکی کے ساتھ گوندھ لیں یعنی روٹی صرف آٹے سے نہ بنائی جائے تو اسے بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ذائقہ بریڈ جیسا لیکن فائدہ گندم والا۔۔۔ نئی ڈبل روٹی کیسے مختلف ہو گی؟روٹی ’دو وقت کی‘ لیکن کھانے کے اوقات تین: دن میں کتنی بار کھائیں اور کتنی دیر بھوکے رہیںکھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ڈبل روٹی کی کون سی قسم آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟چاول اور روٹی کا موازنہ

چاول اور روٹی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ چاول ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جنھیں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے مثلاً وہ لوگ جو شدید جسمانی مشقت میں مصروف ہوں۔

لیکن اگر آپ زیادہ کھانے سے بچنا چاہتے ہیں یا زیادہ کھانا نہیں چاہتے تو روٹی آپ کے لیے ایک بہتر آپشن ہے، کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا محسوس ہوتا ہے۔

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی کی ماہر غذائیت مالا منرال کہتی ہیں کہ ’بہتر ہوگا اگر آپ اچھی پروٹین والی روٹی لیں۔ گوشت کھانے والوں کے لیے بہت سے آپشنز ہیں اور سبزی خور روٹی کے ساتھ سبزی یا دال وغیرہ لے سکتے ہیں۔‘

مالا منرال کہتی ہیں کہ ’آپ کو کیا کھانا چاہیے یہ آپ کے کام اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔ اگر آپ بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو آپ کو کم کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو روٹی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اگر وہ زیادہ چاول کھاتے ہیں تو ان میں موٹاپے کا خطرہ ہوتا ہے۔‘

Getty Images

مالا کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اس کی جسمانی سرگرمی اور عمر کے لحاظ سے ایک خاص مقدار میں کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔

’فرض کریں کہ کسی کو یومیہ 1600 کیلوریز کی ضرورت ہے تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اسے اس میں سے 60 فیصد کاربوہائیڈریٹ، 20 فیصد پروٹین اور تقریباً 20 فیصد چربی سے ملے۔‘

اس میں کاربوہائیڈریٹ کے لیے روٹی، چاول اور سوجی جبکہ سبزی خوروں کے لیے پروٹین دال اور انڈے جیسی چیزوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

چاول اور روٹی کھانے کا انحصار بہت حد تک انسان کی صحت پر ہے۔

عام طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چاول کھانے سے گریز کریں اور زیادہ فائبر والی غذا کھائیں۔

یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ ریفریجریٹر میں رکھے چاول فائبر کی مقدار کے لحاظ سے بہتر سمجھے جاتے ہیں۔

نازنین کہتی ہیں کہ ’چاول کو فریج میں رکھنے سے اس کا نشاستہ فائبر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسے کھانے سے شوگر لیول میں اچانک اضافہ نہیں ہوتا۔‘

Getty Imagesڈاکٹر گندم کے آٹے کے برعکس براؤن چاول کھانے کا مشورہ دیتے ہیں

کیا لوگوں کو کھانے کے حوالے سے مشورے کسی علاقے کو مدنظر رکھ کر بھی دیے جاتے ہیں؟

عام خیال ہے کہ جو کھانا ہم بچپن سے کھانے کے عادی ہیں وہ عموماً ہمارے لیے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے اور وہی کھانا ہمیں اطمینان بھی فراہم کرتا ہے۔

نازنین حسین کہتی ہیں کہ ’کسی مخصوص علاقے میں جو کچھ بھی پیدا ہوتا ہے وہ اس علاقے کی اہم خوراک بن جاتا ہے اور عام طور پر لوگوں کو ایسی خوراک کھانی چاہیے۔‘

مثال کے طور پر چاول کشمیر کے لوگوں کی اہم خوراک ہے ان کے لیے روٹی کو چاول سے بہتر نہیں کہا جا سکتا۔

ڈاکٹر ولی کہتے ہیں کہ ’میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے علاقوں میں لوگ روٹی پکانا بھی نہیں جانتے۔ اگر آپ انڈیا کو دیکھیں تو زیادہ تر لوگ چاول کھاتے ہیں۔ انڈیا کے جنوب میں ذیابیطس کے مریض بھی چاول کھاتے ہیں لیکن اس چاولمیں بہت سی چیزیں شامل کر کے پکایا جاتا ہے تاکہ اسے ہضم کرنے کے لیے لبلبے پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔‘

ذائقہ بریڈ جیسا لیکن فائدہ گندم والا۔۔۔ نئی ڈبل روٹی کیسے مختلف ہو گی؟روٹی ’دو وقت کی‘ لیکن کھانے کے اوقات تین: دن میں کتنی بار کھائیں اور کتنی دیر بھوکے رہیںکھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ڈبل روٹی کی کون سی قسم آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟ کیا میدہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟مکھن یا مارجرین: آپ کی صحت کے لیے کیا بہتر ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More