جدید امریکی طبی ٹیکنالوجی: پاکستان میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے نئی امید

ہماری ویب  |  Sep 04, 2025

امریکی قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ گیسٹرواینٹیرولوجی میں موٹاپے سے نمٹنے کے جدید طریقہ علاج اینڈوسکوپک سلیو گیسٹروپلاسٹی کا افتتاح کیا۔

یہ جدید علاج پاکستان کے صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے جو موٹاپے اور اس سے جُڑی بیماریوں جیسے ذیابیطس اور دل کے امراض سے نمٹنے میں مریضوں کو نئی امید دے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے کہا کہ بوسٹن سائنٹیفک اور سیگ کا اشتراک امریکہ اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے جو عوام کو زندگی بدلنے والے علاج تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ کوششیں صحت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہ صرف اہم ہیں بلکہ طبی جدت اور بہتر علاج کی سہولت تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More