ہماری ویب | Aug 29, 2025
حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔ صوبے میں جلسے، جلوس اور احتجاج بھی ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔
حکومتی اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران چہرہ ڈھانپنے، ماسک پہننے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More