تیراہ میں بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات

بی بی سی اردو  |  Jul 27, 2025

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گِرنے سے ایک بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا دعویٰ ہے کہ وادی تیراہ میں اتوار کی صبح مقامی افراد کا تیراہ ہیڈکوارٹر کے مقام پر احتجاج جاری تھا جس پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ میں ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ ’مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے‘

تیراہ میں بچی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More