خیبر پختونخوا :11 ارب 61 کروڑ کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس طلب

ہماری ویب  |  Jul 27, 2025

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے 11 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی رپورٹس طلب کرلی ہیں، تمام بلدیاتی اداروں کو 15 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران یعنی یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2025 تک مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کے تکمیل کی رپورٹس یعنی پی سی فور جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، گزشتہ پانچ سال میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں پشاور شہر کے لیے زمین کی خریداری سمیت جنازگاہ کی فراہمی، ضلع مردان میں مساجد کی سولرائزیشن، منتخب اضلاع میں ایل ای ڈی/ سولر روڈ لائٹس کی تنصیب، پانی کی سپلائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری، ٹی ایم ایز کے لیے صفائی کی گاڑیوں اور سامان کی خریداری، ضلع بونیر کے لیے ترقیاتی پیکیج، کومرت اور بروال ویلی کے لیے ترقیاتی منصوبے اور دیگر کئی اہم منصوبے شامل ہیں۔ مذکورہ منصوبوں کی تخمینہ لاگت 11 ارب 61 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More