اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ شوہر امیر نہیں چھوٹی سی نوکری کرتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ غنا علی نے حالیہ نجی پوڈ کاسٹ میں شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نے سوال کیا کہ ہمارے معاشرے میں ہر چیز کو تنقید کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میں نے تو وہ دیکھا جو سوشل میڈیا پر چل رہا تھا وہ آپ کے لیے کافی مشکل وقت تھا۔
جواب میں غنا علی نے کہا کہ شوہر کی پہلی اہلیہ پہلے سے سب جانتی تھیں جب میں نے شادی کا اعلان کیا تو وہ ان کا ری ایکشن تھا، بس جو انہیں بہتر لگا وہ انہوں نے کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں وہ ان کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔
غنا علی نے کہا کہ مجھے توقع تھی کہ وہ واویلا کریں گی، ان کی بڑی فیملی ہے میں اب بھی کچھ نہ کچھ پوسٹ کروں تو تنقید کی جاتی ہے، ایک ہی اکاؤنٹ سے مسلسل تنقید کی جائے تو پتا چل ہی جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ان چیزوں سے فرق پڑتا ہے لیکن میں خوش ہوں کہ میرا صبر کام آگیا ہے اگر میں جواب دیتی بھی تو کوئی فائدہ نہیں تھا۔ اداکارہ نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندانی ہیں اور میرے اندر تبدیلی وہی لے کر آئے ہیں، وہ امیر آدمی نہیں ایک سرکاری اداکارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ہیں۔