ثمینہ پیرزادہ کا جنات سے متعلق دل دہلا دینے والا خوفناک انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 19, 2025

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔

حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔

دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ لائٹ آن کر کے واپسی لوٹنے لگیں تو پیچھے سے انہیں کسی نے زور دار دھکا دیا اور وہ دور جاکر گریں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی چوٹیں بھی آئیں تاہم وہاں ان کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا اور وہ جنات ہی تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ چوٹوں پر پٹیاں باندھ کر شوٹنگ پر گئیں اور شوٹنگ مکمل کی۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ اور اداکارہ سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی ہے جس کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More