سچ ٹی وی | Jun 18, 2025
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک نے ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور پاکستانی طلباء کی باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کا عمل تیز کیا جائے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More