ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای

بی بی سی اردو  |  Jun 18, 2025

ایران نے تل ابیب پر 'ہائپر سونک' الفتح میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے دوسری جانب اسرائیل کی جانب سےتہران کے قریب تنصیبات کے خلاف کارروائی کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ مشرقی انگلینڈ میں ایک فضائی اڈے سے امریکی جنگی طیارے روانہ ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے بیچ لڑائی میں امریکہ بھی شریک ہو سکتا ہے۔ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران 'کبھی بھی صیہونیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ایک کروڑ شہریوں کو ’فوری طور پر انخلا‘ کی وارننگ کے بعد ایرانی دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں منعقدہ جی سیون اجلاس چھوڑ کر امریکہ واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ کا ایران سے ’غیر مشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ، ’کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، آیت اللہ خامنہ ای

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More