سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Jun 17, 2025

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپےکی کمی سے3 لاکھ 9 ہزار756 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 3398 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More