پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران جذباتی گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ان کی گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں میرب علی معروف قوال نصرت فتح علی خان کا گیت "نہ چھیڑو ہمیں" گاتی دکھائی دیتی ہیں۔
اگرچہ میرب علی گاتے وقت ہنستی رہیں، مگر ان کے مداحوں نے اس گانے کو ان کے "دل کا حال" قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا کچھ نے عاصم اظہر کے حالیہ محتاط رویے کا حوالہ دیتے ہوئے میرب پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر نمایاں کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جون 2025 کو عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، جو کہ دونوں کا باہمی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔