مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

بی بی سی اردو  |  Jun 15, 2025

ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کی صبح اسرائیل نے ایران کی جوہری و عسکری تنصیبات اور گنجان آباد علاقوں پر حملے کیے تھے جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔کشیدگی میں تین روز سے مسلسل اضافے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو معاہدہ کر لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر اجلاس بلائے گئے ہیں اور بات چیت جاری ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں پر ایران کو ’بھاری قیمت چکانی ہو گی۔‘ اسرائیل میں ایرانی حملوں کے دوران کم از کم 10 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ادھر ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں 128 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تصدیق شدہ ویڈیوز میں شمالی تہران کے علاقے میں دھواں اور ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More