ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

بی بی سی اردو  |  Jun 15, 2025

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے گذشتہ رات گئے ایک بار پھر تہران پر فضائی حملے کیے ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں وزارتِ دفاع بھی شامل ہے۔ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، سرکاری ٹی وی کے مطابق 100 سے زائد میزائل تل ابیب اور حیفا پر داغے گئے، جبکہ وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیںایران کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہران کا آئل ڈپو اور تہران کے فیول ٹینک نشانہ بنے، تاہم وزارتِ تیل کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہےبی بی سی نے ایک ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں ایرانی حملوں کے بعد حیفا کی آئل ریفائنری میں آگ دیکھی جا سکتی ہےایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ آذربائیجان صوبے میں 31 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں 30 فوجی اور ریڈ کراس کا ایک رکن شامل ہے

ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More