آیت اللہ خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج کا بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 15, 2025

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ہم نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

جب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ آیا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں، تو انہوں نے اس کی نہ تصدیق کی اور نہ تردید اور معنی خیز انداز میں صرف اتنا کہا کہ نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔

ماضی میں اسرائیل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی براہ راست نشانہ بنا کر شہید کر چکا ہے جس کے باعث اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر براہِ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ایرانی حکام متعدد مواقع پر خبردار کر چکے ہیں کہ قیادت کو نشانہ بنانے کی صورت میں فیصلہ کن اور تباہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More