ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ: پہلے دن جنوبی افریقی اور آسٹریلوی بولروں کا شاندار مقابلہ

اردو نیوز  |  Jun 14, 2025

لارڈز میں بدھ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے 212 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد مچل سٹارک کی شاندار بولنگ کی بدولت کھیل میں زبردست واپسی کی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے اوور کاسٹ اور بولرز کے لیے سازگار حالات میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 212 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کیسو ربادا نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لیکن دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ بھی مشکلات کا شکار ہو گیا، جب اس نے صرف 43 رنز پر اپنی 4 وکٹیں گنوا دیں، اور اب بھی وہ 169 رنز کے خسارے میں ہے۔

چونکہ دونوں ٹیموں کی پیس بولنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، اس لیے سب سے بڑا سوال یہی تھا کہ کون سی ٹیم بورڈ پر کافی رنز سجا سکتی ہے۔

جب مچل اسٹارک نے ایڈن مارکرم کو صفر پر بولڈ کیا اور پھر ریان رکلٹن (16) کو آؤٹ کیا، تو آسٹریلیا کا سکور کافی بہتر محسوس ہونے لگا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور صرف 19-2 تھا۔

نئے بلے باز ویان مولڈر کو صرف ایک رن پر موقع ملا جب وکٹ کیپر ایلکس کیری نے سٹارک کی گیند پر آسان کیچ چھوڑ دیا۔

لیکن مولڈر صرف پانچ مزید رنز ہی بنا سکے، اور آخرکار آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انہیں بولڈ کر دیا۔

 انہوں نے 44 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔

کپتان باووما کو اپنی پہلی رن بنانے کے لیے 31 گیندوں کھیلنے تک انتظار کرنا پڑا، جو انہوں نے جوش ہیزل ووڈ کے خلاف دو رنز لے کر مکمل کیے۔

تاہم، دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل، ہیزل ووڈ نے ٹرسٹن سٹبز کو بھی بولڈ کر دیا۔

ڈیوڈ بیڈنگھم نے پیٹ کمنز کے خلاف لگاتار دو چوکے مار کر دن کا کھیل ختم کیا، وہ 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ باووما 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ربادا کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا 212 رنز پر آل آؤٹ

قبل ازیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن ربادا کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نےلارڈز میں چائے کے بعد آسٹریلیا کو 212 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

سٹیو سمتھ اور آل راؤنڈر ویبسر نے پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر نے 15.4 اوورز میں 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لندن کے اس میدان پر یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ربادا نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ربادا نے ایک ہی اوور میں آسٹریلیا کو دوہرا نقصان پہنچایا، جب انہوں نے کپتان ٹیمبا باووما کے اوور کاسٹ موسم میں فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد عثمان خواجہ اور کیمرون گرین کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو 16-2 تک محدود کر دیا۔

ربادا نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیو ویبسر (72) کو بھی آؤٹ کیا، اس کے بعد مچل سٹارک کو بولڈ کر کے اننگز کا خاتمہ کیا۔

سٹیو سمتھ اور آل راؤنڈر ویبسر نے پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد سمتھ 66 رنز بنا کر جز وقتی سپنر ایڈن مارکرم کا شکار بنے۔

ویبسر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ ویبسر کی 92 گیندوں پر مشتمل 11 چوکوں سے مزین اننگز کا اختتام پر ربادا نے کیا۔

لیکن تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے بلے باز صرف 8 رنز پر رباڈا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو سکتے تھے، اگر جنوبی افریقہ نے امپائر کے فیصلے کو ریویو کیا ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More