سعودی عرب کی ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2025

سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کےبہیمانہ حملے نہ صرف ایران کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں بلکہ یہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے .

یہ گھناؤنے حملے ناقابلِ قبول ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ سعودی عرب نے زور دیا کہ ایران سعودی عرب کا برادر اسلامی ملک ہے اور اس کے خلاف کی گئی یہ واضح جارحیت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More