’کافی شاپ میں ملاقات اور بے تحاشہ خون‘: گرل فرینڈ کے مشروب میں اسقاط حمل کی دوا ملانے کے الزام میں اقدام قتل کا مقدمہ

بی بی سی اردو  |  Jun 11, 2025

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص پر اپنی حاملہ گرل فرینڈ کے مشروب میں مبینہ طور پر اسقاط حمل کی دوا ملانے کے الزام میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جسٹن انتھونی نامی شخص پر ان کی سابقہ گرل فرینڈ نے الزام عائد کیا ان کے ساتھی نے انھیں اعتماد میں لیے بغیر خاموشی اور رازداری سے اسقاط حمل کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’پلان سی‘ کی گولیاں ملا دی تھیں۔

اس الزام پر پولیس نے کئی ماہ تک تحقیقات کیں، جس کے بعد جسٹن انتھونی بانٹا کو جمعے کے روز گرفتار کر لیا گیا۔

جسٹن کی سابقہ گرل فرینڈ کے مطابق جب انھوں نے گزشتہ سال جسٹن کو اپنے حمل کے بارے میں آگاہ کیا تو انھوں نے اسقاط حمل کا مشورہ دیا اور اس کے لیے تمام اخراجات اٹھانے کے لیے بھی حامی بھری لیکن وہ اپنا بچہ ضائع نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

پولیس کے مطابق اسی دوران جسٹن بانٹا سے ایک کافی شاپ میں ملاقات کے بعد اُن خاتون کا اچانک بے تحاشہ خون بہنے لگا۔ جس کے بعد وہ فوری ہسپتال کی ایمرجنسی سروس میں گئیں تاہم ان کا حمل ضائع ہو گیا۔

کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق جسٹن بانٹا پر اقدام قتل اور قانونی شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام بھی عائد کیا گیا اور اب وہ قانونی کارروائی کے منتظر ہیں۔

پولیس کے مطابق جب متاثرہ خاتون تقریباً چھ ہفتے کی حاملہ تھیں تو اُنھوں نے ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جس نے اُنھیں بتایا کہ ان کا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کے دل کی دھڑکن معمول کے مطابق اور صحت مندی کی تمام علامات درست ہیں۔

شیرف آفس کے بیان کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس چیک اپ کے بعد اسی روز وہ جسٹن بانٹا سے ایک کافی شاپ میں ملیں جس کے بعد ان کا بے تحاشہ خون بہا، جس پر انھیں اپنے پارٹنر پر شبہ ہوا۔

امریکہ: سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیاآسکر پسٹوریئس: اپنی گرل فرینڈ کا قاتل ایک زوال پذیر ہیرو انڈیا: پہلے گرل فرینڈ کا قتل پھر فیس بک لائیو پرخودکشیبیوی کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر دریا میں پھینکنے والا شخص قصوروار قرار: ’وہ چیخی اور پھر بولنے کے قابل نہ رہی‘

متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جب اُنھوں نے جسٹن کو اپنے حمل کے بارے میں بتایا تو اُس نے انھیں آن لائن پلان سی میڈیسن خریدنے کی تجویز دی۔

پولیس نے جسٹن کا موبائل فون ضبط کر کے تشویش کی تو پتا چلا کہ اس میں سے کیس سے متعلق اہم شواہد خذف کر دیے گئے تھے۔

تحقیقات کاروں کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف میں آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والے جسٹن بانٹا نے اپنے فون تک آن لائن رسائی حاصل کر کے اُس کو ری سیٹ کر دیا۔

اس کے بعد جسٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور اقدام قتل اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات پر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جسٹن بانٹا کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکساس میں اسقاطِ حمل کے حوالے سے امریکہ کے سخت ترین قوانین نافذ ہیں جہاں صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہی اس کی اجازت دی جاتی ہے۔

2021 میں نافذ ایک قانون کے تحت جب بچے کی دل کی دھڑکن سنائی دینے لگے تو اُس کے بعد اسقاطِ حمل ممنوع ہے تاہم طبی ہنگامی صورتحال میں استثنیٰ دیا جاتا ہے۔

امریکہ: سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیاآسکر پسٹوریئس: اپنی گرل فرینڈ کا قاتل ایک زوال پذیر ہیرو انڈیا: پہلے گرل فرینڈ کا قتل پھر فیس بک لائیو پرخودکشیبیوی کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر دریا میں پھینکنے والا شخص قصوروار قرار: ’وہ چیخی اور پھر بولنے کے قابل نہ رہی‘’میری بیٹی کو کھوپڑی کے بغیر بچہ پیدا کرنے پر مجبور کیا گیا، میں لڑ رہی ہوں تاکہ ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو‘ہر پاکستانی جوڑے کے ایک ’غیرارادی‘ بچے کی پیدائش: ’مانع حمل طریقہ اپنانا اسقاط حمل سے بہتر ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More