طیارے گرائے جانے سے متعلق انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا بیان، کانگریس کا دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ

بی بی سی اردو  |  May 31, 2025

انڈین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے پاکستان کی جانب سے طیارے گرائے جانے کے دعوے کے بارے میں پہلی مرتبہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ کہ وہ کیوں گرائے گئے۔ کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہوتے۔‘انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کے بعد انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کی دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر سوراب میں جمعے کے روز مسلح افراد کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت بلیدی ہلاک ہو گئے جبکہ عسکریت پسندوں نے متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نذر آتش کیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں طلبہ و افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کو شکست دے گا۔پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیے جانے سے متعلق دو ججز کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، اگر فوج عدلیہ کے فرائض سر انجام دینے لگی تو لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں رہے گا۔‘

طیارے گرائے جانے سے متعلق انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا بیان، کانگریس کا دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More