قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔ کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہپں کرسکتے۔
خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم، محمد رضوان کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔