کے پی سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

 خیبر پختونخوا سینٹر آف ایکسیلینس نے یونیورسٹی آف سوات کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا، جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء، اساتذہ، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مکالمے کو فروغ دیں، انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں ہم آہنگی و اتحاد پیدا کریں۔

سیمینار کا اختتام ایک پرامن واک کے ساتھ ہوا، جس کے ذریعے اے پی ایس خضدار بس حملے کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کی شدید مذمت کی اور “فتنتہ الخوارج” اور “فتنۂ ہندوستان” کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے قیامِ امن کے عزم کا اعادہ کیا اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیونکہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More